اس نے دور رہنے کا مشورہ بھی لکھا ہے
ساتھ ہی محبت کا واسطہ بھی لکھا ہے
اس نے یہ لکھا ہے میرے گھر نہیں آنا
اور صاف صاف لفظوں میں راستہ بھی لکھا ہے
کچھ حروف لکھےہیں ضبط کی نصیحت میں
کچھ حروف میں اس نے حوصلہ بھی لکھا ہے
شکریہ بھی لکھا ہے دل سے یاد کرنے کا
دل سے دل کا ہے کتنا فاصلہ بھی لکھا ہے
کیا اسے لکھیں ، کیا اسے کہیں
جس نے اپنے دل کا بھی حال ہم سا لکھا ہے
Posted By
Matti Ur Rehman
No comments:
Post a Comment