عبادتوں کی طرح میں یہ کام کرتا ہوں
میرا اصول ہے پہلے سلام کرتا ہوں
مخالفت سے میری شخصیت سنورتی ہے
میں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
میں جیب میں اپنا پتہ نہیں رکھتا
سفر میں صرف یہی اہتمام کرتا ہوں
میں ڈرگیا ہوں بہت سا ۓدار پیڑوں سے
ذرا سی دھوپ بچھا کر قیام کرتا ہوں
مجھے خدا نے غزل کا دریا بخشا ہے
یہ سلطنت میں محبت کے نام کرتا ہوں
بشیر بدر
Posted By
Matti Ur Rehman
No comments:
Post a Comment